سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا محتلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار منشیات و شراب برآمد۔
اسی سلسلہ میں آج یس ڈی پی او صدر سرکل عمران عباس نے ایس ایچ او اگوکی کے ہمراہ صدر سرکل کے تھانہ جات کی نفری اور الیٹ فورس کے ساتھ تھانہ اگوکی کے متلفہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ شام 7:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک جاری رہنے والے سر چ آپریشن کے دوران جدید کمپیوٹرائزڈ ڈیوائس (SVAS) کے ذریعے ایک ہزار سے زائد افراد کے کوائف اور بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، 100 سے زائد بلا نمبری موٹر سائیکلوں کو بعد از تصدیق کوائف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا جبکہ 20 سے زائد مشکو ک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس ڈی پی او حسن اسد علوی کی سربراہی میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انشاء اللہ شہر کو جرائم سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔


Comments

Popular Posts