With the end of Eid-ul-Azha's blow locking, Punjab declared to end the lock-down.



لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2020ء - ثنااللہ ناگرہ ) عیدالاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کے ساتھ ہی حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا، تعلیمی ادارے شادی ہالز، پارکس، سینماء ہالزبدستور بند رہیں گے، میڈیکل اسٹورز، پنکچرزشاپس، تندور ، بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلانے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن17اگست تک نافذالعمل رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد فی الفور ہو چکا ہے۔جبکہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن17اگست تک نافذالعمل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر اور تمام اضلاع میں کریانہ اسٹورز صبح 9 بجے سے شام 7بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی ادارے شادی ہالز،ریسٹورانٹ، پارکس، سینماء ہالز
بدستور بند رہیں گے۔

Comments