لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 اگست 2020ء - مقدس فاروق اعوان )صوبائی وزیر زیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولز کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکول 15ستمبرسے ہی کھلیں گے۔مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز 15ستمبرسے کھلیں گے۔

اسکول کھولنے کا دارومدار کورونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔اس حوالے سے کورونا ایس او پیز مکمل تیار ہیں۔کورونا ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔مراد سے مزید کہا کہ پندرہ ستمبر سے قبل سکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

۔قبل ازیں پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کیا۔

Comments