اللہ اکبر ۔۔۔ بھارت کے خلاف غزوہ ہند کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر نے بھارت کو جنگ کی دھمکی دے دی۔ بھارتی میڈیا پر خوف کے سائے اور بھونچال آ گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام انڈیا فرسٹ میں وفاقی وزیر شیخ رشید کے جملوں کو ایسے دکھایا گیا کہ بس اب جنگ ہونے ہی والی ہے۔ وفاقی وزیر کی مختلف تقاریر کے کلپس دکھائے گئے اس دوران
عمران خان کی ایک تقریر بھی دکھائی گئی، وفاقی وزیر شیخ رشید نے دوران تقریر کہا کہ بھارت کے ساتھ یہ خونی اور آخری جنگ ہوگی اور ایٹمی جنگ ہوگی اور پاکستانی ہتھیار بھارتی مسلمانوں کو بچاتے ہوئے آسام تک جائیں گے۔ شیخ رشید کے ان الفاظ پر بھارت پر کپکپی طاری ہو گئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اگر بھارتی فوج صرف لاہور کی طرف بڑھی تو ہمارے پاس ہتھیار موجود ہیں، ہمارے پاس ہر سائز کا مسالہ ہے، ہر طرح کی گولی موجود ہے۔ پروگرام کے میزبان نے کہاکہ پاکستانی وزیر نے بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ہے۔ میزبان نے کہاکہ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ روایتی جنگ میں بھارتی فوج پاک فوج سے کہیں زیادہ برتر ہے، لہذا پاکستان چھوٹے چھوٹے جوہری ہتھیاروں پر کام کر رہا ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے یا مذموم سازش؟ پروگرام میں بھارتی میزبان نے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی اس بارے بات کی جس میں انہوں نے اپنے اپنے دلائل دیے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بارے بھی ہرزہ سرائی کی گئی۔ بھارتی پروگرام میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ سعودی عرب نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تو پیسے اور ہتھیار لینے پاکستان چین پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر خوف کے سائے اور بھونچال آ گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام انڈیا فرسٹ میں وفاقی وزیر شیخ رشید کے جملوں کو ایسے دکھایا گیا کہ بس اب جنگ ہونے ہی والی ہے۔