ریاض ( تازہ ترین۔ 18تا 19 گست 2020ء - عثمان خادم کمبوہ ) : سعودی عرب میں خاتون کے ہاں شادی کے چھ برس بعد ایک ساتھ چار بچوں کی ولادت ، سعودی خاتون بانجھ پن کا شکار تھیں اور علاج کروا رہی تھیں ، بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے ، اولاد بہت بڑی نعمت ہے ۔ ہر شادی شدہ جوڑا چاہتا ہے کہ اللہ انہیں اولاد کی نعمت سے نوازے۔ شادی اور خاندان بنانے کا مقصد ہی نسل بڑھانا ہوتا ہے تا کہ ایک انسان کی نسل بڑھتی رہے اور اسکی شناخت باقی رہے ۔تمام جاندار بشمول انسان نسل بڑھاتے ہیں ، ایسے میں اگر کسی انسان کے ہاں اولاد نہ ہو تو یہ بہت تکلیف دہ بات ہوتی ہے ۔ ایسی صورت میں لوگ بہت زیادہ علاج وغیرہ کرواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی طرح انہیں اولاد کی نعمت عطا ہوجائے ۔سعودی عرب میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون جس کی شادی کو چھ سال گزر چکے تھے اور وہ بانجھ پن کا شکار تھی اس کے ہاں ایک ساتھ چار بچے پیدا ہوئے ہیں۔
الشرورہ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ چاروں بچے صحت مند ہیں۔ ان کا وزن 1.58 اور 1.9 کلو گرام کے درمیان ہے ۔ چاروں بچوں کو خصوصی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے۔ بچوں کے والدین نہایت خوش ہیں اور اللہ کے شکرگزار ہیں کہ اللہ نے ایک ہی بار میں انکا خاندان مکمل کردیا ہے ۔ بچے تاحال خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں موجود ہیں جہاں انکا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے ۔ بچوں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا گیا ہے تاکہ پتا چل سکے کہ انہیں کوئی بیماری تو نہیں پھر پیدائش کے دوران وہ کسی قسم کی پیچیدگی سے تو نہیں گزرے ۔ بچوں کے والدین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Comments
Post a Comment