In Jamshoro, more than 49 lakh rupees came to the account of the driver, the driver shocked and upset

حیدرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جولائی2020ء - خُرم انیق ) غریب ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 49 لاکھ سے زائد کی رقم آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو میں ایک ڈرائیور کچھ لمحوں میں لاکھ پتی بن گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سومار چنا نام کے شہری کے اکاؤنٹ میں ایک دم سے 49 لاکھ روپے کی رقم آئی جس نے اسے حیران کر دیا۔ شہری تمام رقم دیکھتے ہی حیران و پریشان ہو گیا۔


اس بارے میں بات کرتے ہوئے سومار نامی شہری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میرے اکاؤنٹ میں پتہ نہیں اتنے پیسے کہاں سے آئے، نیشنل بینک نے میرا اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سومار نامی شخص نے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے کچھ رقم نکلوائی، ملنے والی رسید جب اس نے دیکھی تو اسے اندازہ ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں 49 لالھ کی رقم آگئی ہے۔

Comments

Popular Posts