بھارتی جیل میں شدید تشدد کے باعث ایک پاکستانی جاں بحق ہو گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30جولائی2020ء - خُرم انیق ) بھارتی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گجرات میں پاکستانی قیدی پر بری طرح تشدد کیا گیا جس کے بعد وہ اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔ ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عبدالکریم بھٹی اور دیگر4 ماہی گیر جنوری میں شکار کے لیے گئے تھے جنہیں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرکے بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید کردیا تھا، تاہم وہاں اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عبدالکریم بھٹی کی لاش بھارت سے واہگہ بارڈرپھر کراچی منتقل کی گئی، میت ایدھی سہراب گوٹھ سردخانے میں رکھی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment