American Sardar Dolnid trump spent crores of Dollar to get his votes





واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر اضافی خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد اور قریبی ساتھیوں کو کمپنیوں کے ذریعے خطیر رقم منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔سی این سی بی کی رپورٹ کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیم نے فیڈرل الیکشن کمیشن (ایف ای سی) میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات پر مبنی درخواست دائر کردی ہے۔


کمپین لیگل سینٹر کا کہنا تھا کہ 81 صفحات پر مشتمل درخواست میں صدر کی مہم اور مہم کمیٹی پر 17 کروڑ ڈالر اہم افراد پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان افراد میں ٹرمپ کے خاندان کے افراد اور قریبی ساتھیوں کو بھی بریڈ پارسکیل کی سرابراہی میں چلنے والی کمپنیوں کے ذریعے نوازنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Comments

Popular Posts