ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والے فہیم صا لح کا پراسرار طور پر قتل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی 2020ء - کامران حیدر اشعر ) ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والے فہیم صالح کا پر اسرار طور پر قتل۔ قتل کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں ہوئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے اہم تجارتی مرکز مین ہیٹن میں 33 سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری فہیم صالح کو اسی کے فلیٹ میں قتل کر کے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے۔
فہیم کی لاش ان کی بہن کو منگل کی سہ پہر تقریبا ساڑھے تین بجے ملی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فہیم صالح کا قتل ان کی لاش ملنے سے ایک دن قبل ہوا تھا جب فہیم کی بہن فون کا جواب نہ ملنے پر پریشان ہو کر صالح کو دیکھنے ان کے فلیٹ پر آئی تھی۔ قتل کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments
Post a Comment